لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد کی رہائشی بھٹہ مزدور کی سالہ لڑکی ثوبیہ کے اغوا کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد لڑکی ثوبیہ کا ڈی این اے کرانے کا حکم دے دیا۔ لڑکی کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت ہوء ی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹی ثوبیہ اس کے ساتھ بھٹے پر کام کرتی تھی، اس کو ایک ماہ قبل اسی بھٹہ پر کام کرنے والے چھ بھائیوں نے اغوا کیا، اغوا کے بعد اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک ماہ کے بعد ان چھ بھائیوں سے پولیس نے اس کی بیٹی کو بازیاب کرایا، عدالت ان تمام ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے ۔ پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ تھانہ فیصل آباد میں چھ مزدور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔