لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) قائد اعظم لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا 42واں اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران پر مشتمل تین کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔چھ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی، تین رکنی سلیکشن اینڈ پروموشن کمیٹی اور چھ رکنی بک سلیکشن کمیٹی لائبریری کے انتظامی اور مالیاتی معاملات، توسیع اور اپ گریڈیشن، ڈیجیٹائزیشن، کتابوں کے انتخاب اور خریداری اور عملہ کی بھرتی اور ترقیوں سے متعلق اپنی سفارشات پیش کریں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ طلبہ کی کثیر تعداد سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کیلئے اس لائبریری سے استفادہ کرتی ہے ، انکو مکمل رہنمائی فراہم جانی چاہئے ۔