لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان سنی تحریک صوبہ پنجاب کے صدرحافظ شاہدحسین قادری نے کہا ہے کہاکہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے ،ختم نبوت ﷺایکٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے ۔ قادیانی پاکستان کو دنیا میں بدنام کررہے ہیں ،اقلیتوں کو پاکستان میں تحفظ اور پوری آزدی حاصل ہے ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین ربطہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،حافظ شاہدکا کہنا تھا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو ملک میں مذہبی وسیاسی آزادی حاصل ہے ،پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی وسیاسی تما م طرح کی آزادی اور جائیدادیں و جانیں محفوظ ہیں ،پاکستان میں جو لوگ شدت پسند ی اور تعصب بندی کو ہوا دے رہے ہیں وہ امن کے دشمن ہیں، اسلام پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے لبرل اور سیکولر آج منہ میں گھنگھنیاں ڈال کر بیٹھے ہیں۔ آج وقت نے ثابت کردیا کہ دہشت گرد اسلام اور مسلمان نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ ہے ، عالمی برادری کو نفرت پھیلانے اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف مل کر جنگ کرنا ہوگی،دہشت گردوں کا مذہب اورریاست سے کوئی تعلق نہیں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا ۔