لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش سے ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کیلئے مشاورت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں محمد موسی اور عثمان قادر کوموقع دیاجائے گا ۔ دوسری طرف بنگلہ دیش ٹیم میں بھی دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں ۔