لاہور( پ ر) مسلم لے گ (ن ) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر لائحہ عمل طے کررہی ہیں ،نالائق اور نااہل حکمرانوں نے ملک کے جوحالات کر دئیے ہیں اس پر مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے رپورٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔