لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پہلے ٹیسٹ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے ۔چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے ،جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پہلے ٹیسٹ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے ، محمد وسیم نے قومی کپتان بابر اعظم اور کوچز سے مشاورت کی، ہیڈ کوچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔برد ازاں شارٹ لسٹ 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے ، پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل ہوگا۔کراچی ٹیسٹ منگل سے شروع ہو رہا ہے ۔گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھر پور پریکٹس کی کوچ مصباح الحق اور وقار یونس نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیئے ۔ دوسری طرف مہمان پروٹیز ٹیم کے کھلاڑی بھی اپنے تربیتی سیشن میں پر جوش نظر آئے ۔