لاہور( پ ر) ہلال احمر پنجاب کی جانب سے جناح ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا وائرس سے بچائو کا حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا، سامان میں KN95 ماسک، حفاظتی گاؤن، ہیڈ کیپس، ہینڈ سینیٹائزر، تھرمل گن، سرجیکل ماسک وغیرہ شامل تھے ۔ہلال احمر پنجاب کے وفد نے سامان ایم ایس جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر یحییٰ سلطان کے حوالے کیا، چیئرمین ہلال احمر پنجاب جسٹس ریٹائرڈ شیخ احمد فاروق کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور آئندہ دنوں میں میو ہسپتال، گنگارام اور شیخ زید ہسپتال میں کرونا وائرس سے بچاو کا حفاظتی سامان تقسم کیا جائے گا۔