کراچی ( سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے لاڑکانہ میں پانچ سالہ بچے عمار کے اغواء اورقتل کیس کاسات سال بعد فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر2 ملزمان عبدالغفاراورعبد اللہ مگسی کو پھانسی جبکہ ملزم زاہد اورعلی ڈنو کو عمرقید کاحکم سنادیا۔عدالت نے ملزمان پرپانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ملزمان نے 2012 میں پانچ سالہ عمارکو اغواء کے بعد قتل کردیاتھا۔مقتول کے ورثاء سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیاگیاتھا۔