لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرانسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے مانگا منڈی کا دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے صدر ٹریڈ یونین کے ساتھ ملاقات کی۔اے سی رائیونڈ نے صدر ٹریڈ یونین کو تمام دکانداروں کو 1 دن میں تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔اقبال زون کی ٹیم کے ہمراہ دوران آپریشن کیبنز، پلاسٹک کی کرسیوں، پھٹوں، بورڈز اور سلنڈر کو قبضے میں لے لیا گیا۔