ملتان(جنرل رپورٹر )مبینہ پولیس تشدد کا شکار ہونے والا لیہ کا رہائشی شہری نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا‘صغیر عباس کو دوران تشدد سر پر گہری چوٹ آئی تھی جسے 9روز قبل نشتر ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور تشویشناک حالت کے باعث تین روز قبل آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔