نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی خواتین بھی کسان احتجاج میں شامل ہوگئیں۔٭باٹا(نیٹ نیوز ) استوائی گنی میں چھاؤنی میں آتشزدگی سے110 افراد ہلاک،700 زخمی ہوگئے ۔٭کینبرا(این این آئی)دنیابھر میں بھارت کی انتہاپسندہندو تنظیموں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) اور وشوا ہندو پریشد پر پابندی کے مطالبے میں تیزی آرہی ہے۔٭ریاض (نیٹ نیوز )سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ٭ینگون (نیٹ نیوز)میانمارمیں فورسز کی فائرنگ سے مزید 2شہری ہلاک ہوگئے ۔ ٭سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثت کے خاتمے کے ساتھ ہی ریاستی کمیشن برائے خواتین بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔