پشاور(این این آئی)امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حج مہنگا کر کے حکومت کس طرح ریاست مدینہ بنا رہی ہے ۔ ریاست مدینہ بنانے والوں نے حج کے اخراجات دگناکرکے مدینہ جاناہی مشکل بنادیا انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ وزیر خزانہ اسد عمر جس اینگرو میں کبھی اعلی عہدے پر کام کیا کرتے تھے اسی اینگرو کو 16 ارب کی ’سبسڈی‘ دی جا چکی ہے ۔ عام آدمی کا سوال یہ ہے کہ نئے پاکستان میں حج اتنا مہنگا کیوں ہو گیا اور مدینے کی ریاست میں مدینے کی مسافت اتنی طویل کیسے ہو گئی؟ ۔