لاہور(سٹاف رپورٹر) مذہبی ہم آہنگی کی آواز ہرفورم سے بلند ہونی چاہیے ۔پرامن ومثالی معاشرے کاقیام سب کی مشترکہ ذمہ دازی،تمام شہریوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجائے گا۔حکومت سول سوسائٹی ، میڈیا اور قانونی ماہرین کے ساتھ معاملات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے ، جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ ایک معاشرے کی تشکیل ہے ۔ ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاکس سردار حسنین بہادردریشک نے سی پی ایس ایس کے زیراہمتام پنجاب انسٹی ٹیوٹ فار لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر (پِلک) میں ’’مذہبی ہم آہنگی اور سول سوسائٹی کا کردار‘‘کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ،معروف دانشور مجیب الرحمن شامی ، کنٹری ڈائریکٹر سروپ اعجاز ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) ،ناموردانشور عامر رانا ، بانی امن و تعلیم فاؤنڈیشن ( پی ای ایف) ، ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری اور انسانی حقوق و اقلیتی امور کے سیکرٹری طارق محمود ،معر ف سماجی رہنماسلمان عابد ،چیئرپرسن سعیدہ دیپ دیگر نے بھی خطاب کیا۔