لاہور(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں اور ان کو ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہے ، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ہر پاکستانی کو سیاست میں حصہ لینے کا بنیادی حق حاصل ہے اور وہ اس حق کے تحت کسی بھی جماعت کی سرگرمیاں میں شامل ہوسکتا ہے ، کسی بھی پاکستانی کو سیاسی سرگرمیاں حصہ لینے سے روکنا اس کو بنیادی حق سے محروم کرنا ہے ، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ انداز میں اپنی سیاسی سرگرمیاں کو جاری رکھنے اور ان جماعتوں کے قائدین کو اظہال خیال کرنے سے ہر گزنہ روکا جائے ۔