نیویارک (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار اور سکرین رائٹر جان کیوسک نے نئی دہلی فسادات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی کو گجراتی قسائی قرار دیدیا۔اداکار نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مودی کے خون آلود ہاتھوں کو نمایاں کر کے تصویر شیئر کی اور مختصر لیکن انتہائی پراثر کیپشن تحریر کیا، انہوں نے ’’گجرات 2002۔دہلی 2020‘‘لکھا۔ جان کیوسک نے ٹویٹ میں گجرات فسادات کا ذکر کیا اور امریکی رکن کانگریس تلسی گبرڈ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ مودی سے فنڈز لیتی ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے مودی کو ہٹلر سے مشابہہ بھی قرار دیا اور مودی سرکار پر شدید تنقید کی۔