سرینگر(این این آئی،آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری ہیں ،بھارتی پولیس نے سرینگر میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خاتون آسیہ اور اسکے 2بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ہزاروں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ 19سو سے زائد کم عمر لڑکے بھی قابض بھارتی فورسز پر پتھرائو کے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کرائے جانے والے نام نہاد پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر 17نومبر کو پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے داماد غلام حسن مخدومی کو اپنے آبائی علاقے سوپور ڈور میں سپرد خاک کیا گیا ۔ بھارت نے مقبوضہ جموں کے ایک گاؤں سے چینی ساختہ اسلحے کی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے ،بھارتی حکام نے الزام لگایا کہ یہ اسلحہ پاکستان سے سمگل کیا جا رہا تھا۔