سرینگر(این این آئی، آ ئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھار ت کے یوم آزادی سے قبل ہی کرفیو جیسی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جس سے وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ فائرنگ سے نوجوان شہید اور خاتون سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔24سالہ نوجوان گلزار احمد بٹ کو نامعلوم افراد نے بون پورہ مرن میں گھر کے قریب 10 گولیاں مار کر قتل کر دیا ،ادھر ضلع کولگام کے علاقے سے 7 اگست سے لاپتہ دانش پرے کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پلوامہ میں محاصرہ اور تلاشی جاری ہے بھارتی فوجیوں کی طرف سے پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔