ملتان(جنرل رپورٹر)خاتون کی سرپرستی میں محلہ غریب آباد میں نوجوانوں سے نکاح کر کے لوٹ مار کرنے والے گروہ کا انکشاف، پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر کے چھان بین شروع کردی،تفصیل کے مطابق محلہ غریب آباد کے رہائشی محمد سعید نے انکشاف کیا کہ رخسانہ بلوچ نے اس سے 2009ء میں شادی کی جس سے ایک بیٹا پیدا ہوا بعد میں رخسانہ نے میرے خلاف تھانہ قطب پور پولیس کی ملی بھگت سے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا اور بلیک میل کرنا شروع کردیا،یونین کونسل 78 کے سیکرٹری کی ملی بھگت سے جعلی طلاق نامہ بنوایا جس پر اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔