لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایچ ایف کے سابق سیکرٹری اولمپئین شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں ایک طرح کے ہاکی کے سسٹم کو رائج کرنا بہت ضروری ہے ،پاکستان میں ہاکی کا سسٹم یو رپین ممالک سے بہت مختلف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے شہروں میں ہاکی کے مختلف سسٹم اور طریقہ کار ہیں جبکہ یورپین ممالک کے کھلاڑی ایک طرح کی ہی ہاکی کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کھیل میں بہتری نظر آتی ہے ۔