لاہور (سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں جاری کارکنان کی مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی معیشت مسلسل زوال کا شکار ہے ایک سال کے بعد مزید دو سال بھی مہنگائی جاری رہنے کا اعلان ہوگیاہے اس عرصہ میں غریب پس اور سفید پوش طبقہ پٹ چکاہوگا ۔ مہنگائی جس سطح پر پہنچ جائے گی اس سے واپسی ناممکنات میں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران سرکار نااہل اور ناکام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غیر سنجیدگی چھوڑ کر کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنایا جائے ۔ لمحوں کی کوتاہی قوموں کو صدیوں پیچھے لے جاتی ہے۔ بے حمیتی ، بزدلی اور بے غیرتی کا راستہ اختیار کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی ۔