لاہور( جنرل رپورٹر ) تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ میل سٹاف کو منشیات سے بچائو کے طریقوں پرخصوصی تقریب گورنمنٹ کالج فار وویمن ٹائون شپ میں ڈرگ ایڈوایزری ٹریننگ حب کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین تھے ،پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عنبرین جاوید نے کی ،اس موقع پر فوکل پرسن عاصمہ شہزاد سیکالوجیسٹ صاعمہ شہزاد اور سید محسن نے بھی خطا ب کیا ،سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ نان ٹیچنگ سٹاف کو سگریٹ نوشی پان گٹکا اور شراب کے استعمال اور ان سے بچائو کے طریقوں اور زندگی کو گذارنے کی مہارتوں کو اپنانا ہو گا جس سے ہم سب مل کر ایک صاف اور اچھے معاشرہ کی تشکیل کر سکتے ہیں، سید ذوالفقار نے کہا کہ ہم نے تعلیمی اداروں کوسموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بناننے کے جو پروگرامز شروع کئے ہوئے ہیں دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی اس طرح کے پروگرامز شروع کئے جائیں گے ، نان ٹیچنگ میل سٹاف پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اگر وہ خود منشیات اور دیگر چیزوں کے نقصانات کے متعلق آگاہ ہوں گے تو وہ تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں پر نگاہ رکھیں گے ۔