منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن کی تاریخ قریب آتے ہی سٹے باز اور بکیے میدان میں آگئے ۔لمبی شرطیں لگنی شروع ہوگئیں ۔کونسا امیدوار مضبوط ہے اور کون کامیاب ہو گا ۔کس امیدوار کی ضمانتیں ضبط ہو ں گی ۔سب کے ریٹ مقرر بکیے سٹے باز عوام کو کو گمراہ کرنے کیلئے کسی بھی امید وار کو فیورٹ قراردیکر دوسرے امیدوار کی شرطوں میں نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن 2018قریب ہوتے ہی سٹے باز بکئے میدان میں آگئے ہیں ۔ بکیے کبھی پی پی 65میں اپنی اپنی پسند کے امید واروں کو فیورٹ قرار دینا شروع کر دیتے ہیں۔ جس سے شرطیں لگانے والے کنفیوز ہو جاتے ہیں ذرائع کے مطابق ضمانتیں ضبط ہونگی یادوسرے نمبر پر آئے گا کی شرطیں بھی لگائی جارہی ہیں ڈی پی او منڈی نوٹس لیں اور سٹے بازوں ،بکیوں کو ایسی شرطیں لگانے سے روکیں ۔