نئی دہلی(صباح نیوز،نیٹ نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر تنائو پر وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے سوال کیا کہ کیا چینی فوج بھارتی سرحد میں داخل ہوئی ہے ؟۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے ٹویٹ میں کہا کہ سرحد پر چینی فوجیوں کی ہلچل کی رپورٹ پرحکومت سے اس سلسلے میں حالات واضح کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ کیا ہندوستانی حکومت یہ تصدیق کرسکتی ہے کہ کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں نہیں گھسا ؟ ۔علاوہ ازیں بھارتی ماہرین کا کہنا ہے مودی نے بالا کوٹ معاملے پر جھوٹ بولا اور اب لداخ پر بھی بول رہے ہیں۔حقیقت میں چین کیساتھ معاملہ پہلے سے زیادہ سنگین ہے ۔معروف تجزیہ کار اشوک سوین نے کہا کہ 2017 مودی سرکار نے میں چین سے ڈوکلام جھڑپ میں بھی کامیابی کا ڈھونگ رچایا، اب لداخ پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔