لاہور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائپاکستان ضلع لاہور کے انتخابات گزشتہ روز مکمل ہو گئے ۔ نتائج کے مطابق مولانا محمد نعیم جاوید نوری صدر،مولانا حاجی شوکت علی سینئر نائب صدر اور حافظ لیاقت علی رضوی جنرل سیکرٹری لاہور منتخب قرار پائے ۔نو منتخب عہدیداروں اوردیگر ضلعی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری آج 22 ستمبر کو جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں منعقد ہو گی ۔ جمعیت علمائپاکستان پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیں گے ۔جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔