لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا کی جانب سے مون سون انتظامات کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کا آغاز کردیا گیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے لارنس روڈ مون سون کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے میں سمارٹ کونس کی تنصیب کا معائنہ اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔