ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے اپنی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین یہ کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بائولر بن گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں لیکر اعزاز حاصل کیا، انہوں نے ہوم گرائونڈز پر 22 میچز میں 100 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا، اس سے قبل مکینزی، میک ڈرموٹ، شین وارن، گلین میگراتھ اور مچل جانسن نے بھی اتنے ہی میچز کھیل کر ہوم گرائونڈز پر سو وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا تھا