مکرمی !بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار لا قانیت کی منہ بولتا ثبوت ہے۔ موٹر سائیکلوں کا جم گھٹا لودڈ رکشاؤں لوڈگدھا گاڑیو ں کی دن بھر آمد، دوکانداروں کی دونوں اطراف چار چار فٹ کی تجاوزات اور ریڑھیوں نے چلنے والوں کو پریشان کر رکھا ہے شہریوںکا گزرنا محال اور اکثر اوقات لڑائی جھگڑے تک نوبت آجاتی ہے۔ خواتین بوڑھوں بچوں طالبات کو تو راستہ جام ہونے پر انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سولہ فٹ کے بازاروں میںجب دوکاندارچار چار فٹ کی تجاوزات قائم کر لیں گے توسڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتو گی سڑکوں پر ریڑھی بانوں اور ٹھیلے والوں نے قبضے جما رکھے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے عملہ نے مبینہ طور پر بھتہ خوری سے تجاوزات کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے روز بروز تجاوزات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے بھی اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ (محمد عمران، پنڈی بھٹیاں)