لاہور ( سپیشل رپورٹر ) میٹرک کے سالانہ امتحانا ت کیلئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے امتحانی مراکزکے گردونواح پولیس کی سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھرکے بورڈزکے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات شروع ہونے جارہے ہیں جہاں پرطلبہ کی بہت بڑی تعدادحصہ لے رہی ہے اسی حوالے سے آئی جی پنجاب نے تمام متعلقہ افسران کوامتحانی مراکزکے گردونواح سکیورٹی کے سخت انتظامات کا حکم دیا ہے تاکہ غیرمتعلقہ افرادکوامتحانی مراکزسے دوررکھا جاسکے اورٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجاسکے ۔امتحانی مراکز میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہوگی۔