لاہور(سٹاف رپورٹردارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈا کٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تمام نجی ادارے ملازمین کی تنخواہیں نہ روکیں۔ہرفردانفراد ی طورپراپنے گھروں میں اﷲ تعالیٰ کی بارگارہ میں توبہ و استغفار کرے ،مخیرحضرات آزمائش کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب خاندانوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔استغاثہ کے طورپر اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کوخوف،بھوک اورکھیتوں کی کمی سے آزماتاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا ۔