لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود یونیورسٹی طالبات کے نجی ہاسٹل کو سیل کرنے کیخلاف درخواست واپس لے کر دوبارہ مکمل دستاویزات کے ساتھ دائر کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے تسنیم ریاض قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گلشن مصطفی ہؤسنگ سکیم نزد جوہر ٹاؤن میں 5 مرلے اراضی خرید کر عمارت کی تعمیر شروع کی، عمارت کی تعمیر کے دوران ایل ڈی اے حکام نے غیر قانونی طور پر بلڈنگ سیل کر دی۔