لاہور(نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ نے جنرل بس سٹینڈ لاری اڈا اور جناح بس ٹرمینل کا دورہ کیا جہاں پر انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے بارے چیکنگ کی گئی ،اس موقع پر احمد رضا بٹ کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئیں کہ مسافروں کو ہر صورت ماسک پہنا کر گاڑیوں میں بٹھایا جائے اگر مسافروں کے پاس ماسک نہیں ہے تو ٹرانسپورٹر خود مہیا کریں ،اس دورہ کے دوران ٹرانسپورٹروں کی جانب سے گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ مسافروں کو تین فٹ کے فاصلے پر کھڑا کر کے ٹکٹ کی فراہمی اور گاڑیوں میں بٹھانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔