لاہور(سپیشل رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن نشتر کالونی پولیس ٹیم نے مختلف معلومات کی روشنی اور جدید ٹیکنالونی کا استعمال کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے سر غنہ امیر حمزہ اور اس کے ساتھی رفاقت علی عرف پھاکی ڈان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ملزمان نے دوران تفتیش ماڈل ٹائون ڈویژن کے مختلف علاقوں میں درجنوں مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع پا کر گھروں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔