لاہور(اپنے نیوزرپورٹرسے )لاہور کی سیشن عدالت نے نگران حکومت کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او سے 7اگست تک رپورٹ طلب کر لی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیاض احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔