لاہور(جنرل رپورٹر) جشن آزادی کے حوالے سے کاہنہ ہسپتال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنئیر ٓافیسرمحمد احمد سہیل نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔تقریب میں ایس ایم اے محمد فرحان فیروز،میجر کامران ۔میجر عدنان،محمد شعیب،اور دیگر افسران بالاچئیرمین پاور گروپ آف لائیرز محمد رضا نے شرکت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ کاہنہ نو اور اس سے ملحقہ چوراسی دیہاتوں کے لوگ کاہنہ ہسپتال کے بہترین علاج سے مستفید ہو رہے ہیں جو ہسپتال کے عملے کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ میجر محمد عدنان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کا خون اس وطن عزیز کی بنیادوں میں شامل ہے اور نئی نسل کو زیادہ سے زیادہ د لجمعی اور قومی لگن کے ساتھ اس پاکستان کی حفاظت کا بیڑہ اٹھانا چاہیے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔تقریب سے ایس ایم اے ڈاکٹرفرحان فیروزنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوئی دقیقیہ فروگزاشت نہ کریں۔ کیونکہ بابائے قوم ان سے یہی توقع وابستہ کرتے تھے اور ہمیں اُن کی توقعات پر پورا ترنا ہے ۔