لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ امتیاز احمد نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کریم پارک، کچہ راوی روڈ، آزادی فلائی اور، مونی روڈ، بھاٹی، بلال گنج اور ٹمبر مارکیٹ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا جبکہ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک نے ہربنس پورہ، چونگی امر سدہو، فیصل ٹاوُن،انفنٹری روڈ، کوئنز روڈ،جین مندر چوک اور ساندہ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤامتیاز احمدنے تمام افسران اور عملہ کو شکایات کے فوری ازالے اور صفائی انتظامات کو ہر حال میں مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں ۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔