لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی گول کیپرز کیلئے ٹریننگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ کیمپ کے آغاز پرسینئر گول کیپر اولمپین ذاکر حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔سابق سٹار گول کیپر اولمپین شاہد علی خان گول کیپرزکی زیر نگرانی گول کیپنگ کوچنگ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کو دوسیشنز میں ٹریننگ کروائی ۔قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے کیمپ میں دس گول کیپرز مظہر عباس، وقار یونس ، منیب الرحمن ، امجد علی ، محمد وقار ، اکمل حسین ، علی رضا، راو عادل، حافظ علی عمیر ، عبد اﷲ کو بلا یا گیاہے۔