ملتان(جنرل رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 8 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی۔ کے پی کے نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 200 رنز بنائے ، محمد حفیظ 67، کپتان رضوان 55 جبکہ افتخار احمد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ، راحت علی اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ اوورز میں8 وکٹوںپر 194 رنز بنا سکی اور اس طرح مسلسل تیسری شکست سدرن پنجاب کا مقدر بنی ۔ صہیب مقصود کی 77 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئی، دیگر بیٹسمینوں میں حسین طلعت 38، ذیشان اشرف 15، عمر صدیق 16 رنز بنا سکے ۔ جنید خان نے 3 شکار کئے ۔ دوسری طرف ناردن کے حیدر علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ کا 30 فیصد جرمانہ کر دیا گیا انہوں نے سنٹرل پنجاب کے خلاف امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔