لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مدرسہ سکالرز کو ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں شمولیت کے مواقع فراہم ہوں، درسِ نظامی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، اس کیلئے یونیورسٹیز اور جامعات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ نئے تحقیقی زاویوں اورجدید علمی رویوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی و ترقیاتی پانچ سالہ منصوبے 2021-25کے سلسلے میں اجلاس میں گفتگو کرتے کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر حافظ محمود اختر، ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، ڈاکٹر ممتاز سالک، ڈاکٹر جمیلہ شوکت سمیت دیگر ماہرین تعلیم اور اسلامی سکالرز نے شرکت کی ۔