لاہور(اپنے رپورٹر سے )وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودنے محکمہ صحت کی ایک سالہ کارکردگی اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزپر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر منسٹر ڈیلوری ے ونٹ کی طرف سے پروفیسر جاوید احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔ محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں ہسپتالوں کی بہتری کے لئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔