لاہور(اپنے رپورٹر سے ) واسا ہیڈ آفس ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی سربراہی میں اے ڈی پی ریویو میٹنگ برائے 19-2018 کا انعقاد ہوئی۔ اس موقع پر گزشتہ مالی سال کی طرح سالانہ ترقیا تی پروگرام کے تحت مختص فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اس کے علاوہ افسران کے متعلقہ علاقوں میں جاری سکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔