ہوانا(سپورٹس ڈیسک) کیوبن فٹ بال ٹیم کے 6 کھلاڑی نیویارک میں غائب ہوگئے ہیں ۔ امریکی ورجن آئزلینڈز کے دورے پر تھی جہاں انہوں نے جاپان میں 2020 ء کے گرمائی اولمپک کے لئے ایک کوالیفائنگ میچ میں حصہ لینا تھا، نیویارک میں قیام کے دوران 23سال اور اس کے نیچے کی عمر کے سکواڈ کے 6کھلاڑی غائب ہو گئے ۔گزشتہ 17 سال میں مجموعی طورپر مختلف ملکوں کی ٹیموں کے 29فٹ بال کھلاڑی بیرون ملک غائب ہو چکے ہیں۔