لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمو دالرشید نے کہاہے کہ سال کا ہردن ماں کا دن ہے ، ماں اس کائنات کی وہ عظیم اور خوبصورت ترین ہستی ہے جس کا وجود اولادکیلئے ہمیشہ ٹھنڈی چھاؤں کی حیثیت رکھتا ہے ، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اپنے حصے کے سکھ بھی اولاد کی جھولی میں ڈال دینے والی ماں کی شان اور صفات کے بیان کے لئے صرف ایک ہی دن مخصوص نہیں کیاجاسکتا - محبت اور شفقت کے اس لازوال جذبے کو کسی ایک دن تک محدود کرنا کسی صورت ممکن ہی نہیں کیونکہ پیار کے اس ٹھا ٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی گہرائی اور کنارے لا محدود ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ دنیا میں ہر مذہب اور معاشرے نے ماں کو بلند مقام دیاہے۔