لاہور(نامہ نگار)ورلڈ ٹریفک حادثات ڈے کے حوالے سے رنگ روڈ پولیس نے TRSFاور موٹر سائیکل کمپنی کے ہمراہ ٹریفک آگاہی سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی رنگ روڈپولیس ملک اکرام ، TRSFکے چیئرمین خورشیدالزمان خوشحالی ، اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع ، رنگ روڈ پولیس کے افسران،سول سوسائٹی ممبران، ٹرانسپورٹرز اور مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی ۔سیمینار میں حاضرین کو حادثات سے بچاؤ کی اختیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی گئی۔تیز رفتاری ، کم عمرڈرائیورز زیادہ ترٹریفک حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی رنگ روڈ پولیس ملک اکرام نے روڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کومحفوظ سفر کا پیغام دیتے ہوئے ان میں ہیلمٹ و دیگر تحائف تقسیم کئے ۔ دریں اثنا سی ٹی او کی زیر صدارت سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیموں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر نصرت ناز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی،ملاقات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔سی ٹی ا ولاہور کی خصوصی ہدایت پر 18وارڈنز پر مشتمل9ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کو یقینی بنائیں گی۔