رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری آصف علی سندھو نے کہا کہ حالیہ جنگی صورتحال میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرأتمندانہ دفاعی پالیسی کے باعث آخرکار ہندوستان کا جنگی جنون ٹھنڈا پڑ گیا،مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مودی کے خطے میں دہشت گردی اور غربت کے خاتمہ کیلئے مل کر چلنے کے پیغام قائدین نے خیر مقدم کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے ۔