لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن وسیم اکرم نے پاکستان کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کی28ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پیغام شیئر کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے 92 کے ورلڈکپ میں حاصل کئے گئے میڈلز اور ایوارڈ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سال قبل کہ اپنے عروج پر کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔سوئنگ کے سلطان نے لکھا کہ اس کے بعد سے پاکستان نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ، بہت سے سانحات اور واقعات رونما ہوئے ۔اس وقت قیادت کرنے والے لیڈر اور کچھ کرکٹز کمنٹیٹر بن گئے ۔