لاہور(خبرنگارخصوصی) مترکہ وقف املاک بورڈ ٹیم اور محکمہ فشریز کے زمین کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، گزشتہ روز محکمہ وقف املاک بورڈ اور محکمہ فشریز کے ملازمین آمنے سامنے آگئے لیکن محکمہ وقف املاک بورڈ کو زمین کا قبضہ نہ مل سکا،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ماہی پروری نے مترکہ وقف املاک بودڑ کی زمین پر دفتر قائم کیا ہے اور اس محکمہ کے ذمہ کروڑوں روپے واجب الادہیں جس وجہ سے مترکہ وقف املاک بورڈ نے یہ زمین خالی کرانے کی کوشش کی مگر اسے کامیابی نہ مل سکی ۔