لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈیفنس بی میں اشر ف،ستو کتلہ میں اشتیا ق ،شفیق آ با دمیں ذوالفقا ر،شا لیما ر میں فاروق، کوٹ لکھپت میں کا شف ، اچھر ہ میں فر ید ،سمن آ با دمیں پر ویز ،نو اب ٹا ئو ن میں مجید،ریس کو رس میں مبشر کو فیملی سمیت لوٹ لیا گیا ۔بر کی اورگلشن اقبا ل سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ، اسلام پورہ، لٹن روڈ، مزنگ، وحدت کالونی اورمنا واں سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔