کراچی (سپورٹس رپورٹر) ریڈبل کرکٹ کیمپس ٹورنامنٹ میں بحریہ یونیورسٹی نے شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔آئی بی اے گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کراچی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں110 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ راشد خان نے 40 اور ریاض احمد 36 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔بحریہ یونیورسٹی کراچی نے مطلوبہ ہدف باآسانی 11 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا ۔فاتح ٹیم بحریہ یونیورسٹی کراچی کی طرف سے عبداللہ مروت نے 42 اور سعد آصف نے 36 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کموڈور مزمل حسین ایچ آئی(ایم) نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور کھلاڑیوں کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آل پاکستان ایچ ای سی انٹر ورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں بھی بحریہ یونیورسٹی کراچی کی ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔