لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورمیں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے با رہویں سالانہ اجلاس و عشائیہ تقر یب کا انعقاد ہوا،جس میں ویٹر نری یو نیورسٹی کے کامیا بی کے بیس سال مکمل ہو نے پر شاندار جشن منا یا گیا۔تقریب کی صدا رت ویٹر نری یونیورسٹی کے پہلے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور قر یشی نے کی جبکہ وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نوید حیدر شیرازی نے بطور گیسٹ آف ہا نر، پروفیسر ڈاکٹر محمدنواز ، پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا ودیگر نے شرکت کی۔تقر یب کے دوران رنگا رنگ پروگرام جن میں کھیلو ں کے مقا بلو ں (را ئفل شو ٹنگ، کمپو ٹر آئزڈ کشتی را نی،دوڑ) کا انعقاد ہوا جبکہ سٹیج پر فارمنس میں در ویش رقص، بھنگڑا، ثقا فتی رقص پیش کیے گئے ۔ ایلومنا ئی ایسو سی ایشن تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر منظور قریشی نے دیگر مہمانوں کے ہمرا ہ مختلف مقا بلو ں کے فا تحین کے در میان انعا ما ت تقسیم کیے ۔