لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے سیکنڈ الیون میں شامل دو افرادکے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں اورسپورٹ سٹاف کے دوسرے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے ۔ان دو افراد کے دوسرے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔ ادھر مسلسل 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی اورسپورٹ سٹاف نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لاہور میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں، جہاں انہیں آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے ۔21 ستمبر کو لئے گئے۔